ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’’بی جے پی سماج کوتقسیم کررہی ہے‘‘،دلت لیڈراوربی جے پی ایم پی ساوتری پھولے نے استعفیٰ دیا

’’بی جے پی سماج کوتقسیم کررہی ہے‘‘،دلت لیڈراوربی جے پی ایم پی ساوتری پھولے نے استعفیٰ دیا

Thu, 06 Dec 2018 21:35:36    S.O. News Service

نئی دہلی،6دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہراچ بی جے پی ایم پی ساوتری بائی پھولے نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیاہے۔ساوتری پھولے کئی مسائل کولے کر بی جے پی سے ناراض چل رہے تھے۔ساوتری پھولے نے استعفیٰ دینے کے ساتھ ایک بار پھر بی جے پی پر بڑا حملہ کیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی معاشرے میں تقسیم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ایک دن پہلے ہی ہنومان کے تنازع میں کودتے ہوئے ساوتری پھولے نے وزیراعلی یوگی کے دعوے کی حمایت کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ ہنومان جی دلت تھے لیکن ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہاتھا کہ ہنومان جی منووادیوں کے غلام تھے۔ساوتری نے منگل کو کہا کہ ہنومان دلت تھے اورمنووادیوں کے غلام تھے،اگر لوگ کہتے ہیں کہ بھگوان رام ہیں اوران کا بیڑا پار کرانے کا کام ہنومان جی نے کیاتھا،اگر ان میں طاقت تھی تو جن لوگوں نے ان کا بیڑاپار کرانے کام کیا،انہیں بندرکیوں بنادیاگیا؟ انہیں تو انسان بناناچاہئے تھا لیکن انسان نہ بناکر بندرکیوں بنا دیا گیا،ان کوپونچھ لگادی گئی، ان کے منہ پرکالک پوت دی گئی،چونکہ وہ دلت تھے، اس لئے اس وقت بھی ان کی بے عزتی کی گئی۔انہوں نے کہا تھاکہ ہم دیکھتے ہیں کہ اب ملک نہ بھگوان کے نام پر چلے گا اور نہ ہی مندر کے نام پر،اب ملک ہندوستانی آئین کے حساب سے چلے گا،ہمارے ملک کا آئین سیکولر ہے،تمام مذاہب کی حفاظت کی ضمانت ہے،ہر ایک کا برابر احترام اور اختیار ہے، کسی کو تکلیف دینے کا کوئی حق نہیں ہے،لہذاجوبھی سمجھدارلوگ بات کریں ہندوستان کے آئین کے تحت کریں، غیر ذمہ دارانہ بات عوام کو ایک بار سوچنے پرمجبورکرے گی۔


Share: